نئی دہلی،16/ فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی کے رام لیلا میدان میں اروند کجریوال نے اپنی پوری کابینہ کے ساتھ تیسری بار حلف لیا۔ کجریوال کے ساتھ دہلی حکومت کے چھ وزراء نے بھی حلف اٹھا لیا۔ جن میں منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے، کیلاش گہلوت، عمران حسین، راجندر پال گوتم شامل ہیں۔ یہ تمام پچھلی حکومت میں بھی وزیر رہے ہیں، کجریوال کے حلف برداری کی تقریب میں سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔عام طور پر حلف لینے کے دوران لوگ خدا یا اللہ کے نام پر حلف لیتے ہیں، لیکن گوپال رائے نے شہیدوں کے نام پر حلف لیا۔ ان حلف کے دوران اچانک لوگوں کی توجہ ان کی طرف گئی۔ گوپال رائے نے حلف لیتے ہوئے کہا کہ میں گوپال رائے آزادی کے شہیدوں کے نام پر حلف لیتا ہوں کہ میں قانون کی طرف سے قائم آئین کے تئیں سچا اور مخلص ر ہوں گا۔ میں بھارت کی حکومت اور سا لمیت میں اعتقاد رکھوں گا۔ خیال رہے کہ گوپال رائے کی پیدائش 1975 میں یوپی کے مؤ ضلع میں ہوئی ہے۔ لکھنؤ میں تعلیم کے دنوں کی سیاست سے منسلک اور 1992 میں AISA کے رکن بنے۔ گوپال رائے کا شمار آپ کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔2013 میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر بابرپور سے الیکشن لڑے،لیکن ہار گئے۔ اس کے بعد 2014 میں میں بھی عام آدمی مہم کی شروعات کی۔ 2015 میں دوبارہ انتخاب لڑا اور بابرپور سے جیت درج کی۔ کجریوال کابینہ میں انہیں نقل و حمل اور لیبر کی وزارت سو نپی گئی تھی۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انہیں اس بار بھی نقل و حمل اور لیبر کی وزارت ہی دی جائے گی۔